ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہادائی مسئلہ پر کرناٹک کو انصاف کی توقع‘: ایچ کے پاٹل

مہادائی مسئلہ پر کرناٹک کو انصاف کی توقع‘: ایچ کے پاٹل

Sat, 15 Oct 2016 11:55:36    S.O. News Service

بنگلورو،14؍اکتوبر(ایس اونیوز)ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج ایچ کے پاٹل نے امید ظاہر کی کہ 21؍ اکتوبر کو مہادائی مسئلے پر مہاراشٹرا ، کرناٹک اور گوا کے وزرائے اعلیٰ کی جو میٹنگ ہونے جارہی ہے اس میں کرناٹک کو انصاف ضرور ملے گا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مہادائی کا کافی پانی سمندر کی طرف بہہ کر ضائع ہورہاہے، اس میں سے کرناٹک کو جو منصفانہ حصہ ملنا چاہئے اگر وہی مل جائے تو کافی مسائل سلجھ جائیں گے۔ ریاستی حکومت اس سمت میں ہر طرح کے قدم اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میٹنگ میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ سدرامیا اور ان کی ٹیم کافی جوش وخروش کے ساتھ ممبئی روانہ ہورہی ہے۔مرکزی وزیر برائے کیمیکل وکھاد اننت کمار کی طرف سے اس ضمن میں مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیوندر فرنویس سے نمائندگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کے مفادات کی حفاظت کیلئے جس حلقہ سے بھی پہل کی جائے اس کا خیر مقدم کیاجانا چاہئے۔ ممبئی کی میٹنگ میں اپوزیشن قائدین کو بھی مدعو کئے جانے کے متعلق ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپاکے مشورہ کو انہوں نے ناقابل عمل قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کو سلجھانے کیلئے یڈیورپا کو وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنی قربت کا استعمال کرنا چاہئے اور ضرورت پڑنے پر اپنی ہی قیادت میں ریاستی قائدین کا ایک وفد مودی کے پاس لیجانا چاہئے ،تاکہ آبی تنازعات کو فوراً سلجھایا جاسکے۔


Share: